QR CodeQR Code

پولیس پیپلز پارٹی کے کہنے پر سندھ بھر میں انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے، حلیم عادل شیخ

22 Sep 2021 23:33

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج چیف جسٹس نے کہا ہے سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیئے، میں کہتا ہوں کہ سندھ میں کوئی سہولیات موجود نہیں، میں چیف جسٹس کا شکر گذار ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس پیپلز پارٹی کے کہنے پر سندھ بھر میں انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں، ایس ایس پی جیکب آباد نے صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کے کہنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف زمین تنگ کردی ہے، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سندھ حکومت کے پورے نظام کی بساط لپٹنے کی ضرورت ہے۔ پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر محمد میاں محمد سومرو کی ہمشیرہ پی ٹی آئی رہنما ملیحہ سومرو، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مولا بخش سومرو، ایڈووکیٹ اجمل سولنگی بھی موجود تھے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج چیف جسٹس نے کہا ہے سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیئے، میں کہتا ہوں کہ سندھ میں کوئی سہولیات موجود نہیں، سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیئے، میں چیف جسٹس کا شکر گذار ہوں، شیم آن یو کہنے سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، سندھ میں کرپشن گیم آن ہے، سندھ میں ڈاکو راج بھتہ خوری عروج پر ہے۔


خبر کا کوڈ: 955255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955255/پولیس-پیپلز-پارٹی-کے-کہنے-پر-سندھ-بھر-میں-انتقامی-کاروائیوں-مصروف-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org