QR CodeQR Code

مشائخ و پیران عظام کا ْپاکستان مشائخ اتحاد کونسلٗ سے اظہارِ لاتعلقی، ”مشائخ اتحاد کونسل پاکستان“ کے قیام کا اعلان

22 Sep 2021 23:56

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان مشائخ اتحاد کونسل کے کچھ مرکزی ممبران اپنے قیام کے بنیادی اصولوں سے منحرف ہوگئے تھے، جسکے سبب ملک بھر کے مشائخ اور پیران عظام نے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کیلئے مشایخ اتحاد کونسل پاکستان کے قیام کا اعلان کیا ہے، جسکے چیئرمین پیر سید سہیل حسن گیلانی سجادہ نشین درگاہ عالیہ اوچھ شریف ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے مشائخ و پیران عظام نے پاکستان مشائخ اتحاد کونسل سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے "مشائخ اتحاد کونسل پاکستان" کے قیام کا اعلان کر دیا، پاکستان مشائخ اتحاد کونسل کے چیئرمین پیر سید سہیل حسن گیلانی سجادہ نشین درگاہ عالیہ اوچھ شریف، صاحبزادہ پیر محمد احسان دانش سجادہ نشین پیر آف بھلوال شریف، پیر مخدوم ندیم ہاشمی سجادہ نشین درگاہ کہوڑا شریف، پیر سید ولایت حسین گیلانی سجادہ نشین درگاہ موسیٰ پاک شہید، پیر سید شاہد علی شاہ جیلانی درگاہ لوئی صاحبان، پیر سید علی حسن گیلانی، پیر سید قاسم علی گیلانی، صاحبزادہ میاں مصطفیٰ ضیائی آزاد کشمیر، پیر شفیق احمد اشرفی سیہون شریف، پیر سید امام دین شاہ جیلانی گھوٹکی، پیر سید عطاء اللہ شاہ لکیاری شریف (لاڑکانہ)، پیر سید عبدالغنی شاہ باقری حسینی (حیدرآباد) پیر فقیر علی اکبر قادری مٹیاری پیر سید طارق علی شاہ گیلانی گھمبٹ پیر سید ذوالفقار علی شاہ بخاری لاڑکانہ، پیر سید عاصم علی شاہ جیلانی (رانی پور)، پیر عتیق الرحمن درگاہ باقرانی شریف، پیر محمد حسن اشرف سیہون شریف، پیر میاں عطاء الرسول قادری کشمور، پیر جاوید میاں قادری بھرچونڈی شریف سمیت ملک بھر کے مشائخ و پیران عظام نے پاکستان مشائخ اتحاد کونسل سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان مشائخ اتحاد کونسل کے کچھ مرکزی ممبران اپنے قیام کے بنیادی اصولوں سے منحرف ہوگئے تھے، جس کے سبب ملک بھر کے مشائخ اور پیران عظام نے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کیلئے مشایخ اتحاد کونسل پاکستان کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کے چیئرمین پیر سید سہیل حسن گیلانی سجادہ نشین درگاہ عالیہ اوچھ شریف ہوں گے، سندھ کی کنونیئر کمیٹی پیر شفیق احمد اشرفی سہون شریف، پیر سید امام دین شاہ جیلانی گھوٹکی، پیر سید عطاء اللہ شاہ لکیاری شریف (لاڑکانہ)، پیر سید عبدالغنی شاہ باقری حسینی (حیدرآباد)، پیر سید طارق علی شاہ گیلانی گھمبٹ پیر سید ذوالفقار علی شاہ بخاری لاڑکانہ، پیر سید عاصم علی شاہ جیلانی (رانی پور)، پیر عتیق الرحمٰن درگاہ باقرانی شریف، پیر محمد حسن اشرف سیہون شریف، پیر میاں عبد الرسول قادری، کشمور پیر جاوید میاں قادری بھرچونڈی شریف پر مشتمل ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 955260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955260/مشائخ-پیران-عظام-کا-پاکستان-اتحاد-کونسل-سے-اظہار-لاتعلقی-کونسل-پاکستان-کے-قیام-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org