0
Thursday 23 Sep 2021 00:08

دشمن ہمارے عقائد کیساتھ ساتھ اتحاد کو بھی نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

دشمن ہمارے عقائد کیساتھ ساتھ اتحاد کو بھی نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملت تشیع اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھے، شاطر دشمن ہمارے عقائد کے ساتھ ساتھ ہمارے اتحاد و اخوت کو بھی نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ وقت جذباتیت کی بجائے حکمت و تدبر کا ہے، ولایت علی علیہ السلام کے پیروکار بابصیرت ہوتے ہیں اور جلد بازی کی بجائے صبر و تحمل ان کا شیوہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اربعین کا بے مثال اجتماع شیعہ وحدت و اخوت کا بہترین مظہر ہوگا۔

دشمن ملت تشیع کی باہمی قوت سے خائف ہے۔ وہ ہمیں تقسیم کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ہمیں اپنے اتحاد کی طاقت سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہ کہا ملت تشیع کو آپس میں الجھانے والے یا تو دشمن کے آلہ کار ہیں یا پھر وہ نادان دوست ہیں، جو لاعلمی کا شکار ہیں اور نادانستہ طور پر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ اس وقت قوم باہمی جھگڑوں میں الجھنے کی بجائے اپنی تمام تر توجہ اربعین مظلوم کربلا پر مرکوز رکھے۔ جو دشمن مختلف انداز سے ہمیں بار بار نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اربعین کے روز ہماری وحدت و اخوت کو دیکھ کر اپنی موت آپ مر جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 955262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش