0
Thursday 23 Sep 2021 01:06

پاکستانی پرچم اتارنے والا طالب گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

پاکستانی پرچم اتارنے والا طالب گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی سامان لانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو گرفتار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر افسردہ اور برادر اسلامی ملک سے معذرت خواہ ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی ٹرک سے پاکستان کا پرچم اتارنے کے واقعے پر پاکستانی عوام  کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر امارت اسلامیہ کی پوری کابینہ افسردہ ہے۔ نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی بتایا کہ امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو غیر مسلح کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے اور طالبان عدالت کے ذریعے سزا بھی دی جائے گی۔ دو روز قبل پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان سے لدے 17 کنٹینرز طالبان رہنما مولوی مبارز افغانی کے حوالے کیے تھے اور اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک مسلح طالب کو امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم کو اتارتے اور طالب سمیت کئی شہریوں کوپرچم پھاڑنے یا جلانے کا ارادہ ظاہر کرتے دیکھا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 955268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش