QR CodeQR Code

پنجاب میں مزارات کو 30 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کھول دیا گیا

23 Sep 2021 08:39

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے دربار کے دروازے اپنے ہاتھوں سے کھولے اور حاضری دی۔ صوبائی وزیر نے ملکی سلامتی، امن و امان اور کورونا وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے احکامات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد درباروں پر حاضری دے سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر میں مزارات کو 30 سال عمر سے زائد کے افراد کیلئے کھول دیا گیا۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے دربار کے دروازے اپنے ہاتھوں سے کھولے اور حاضری دی۔ صوبائی وزیر نے ملکی سلامتی، امن و امان اور کورونا وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے احکامات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد درباروں پر حاضری دے سکتے ہیں۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ داتا دربار کا عرس قریب ہے، زائرین کیلئے ضروری ہے کہ کرونا ایس پیز پر عملدرآمد کریں۔


خبر کا کوڈ: 955288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955288/پنجاب-میں-مزارات-کو-30-سال-سے-زائد-عمر-کے-افراد-کیلئے-کھول-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org