0
Thursday 23 Sep 2021 23:09

لاہور ہائیکورٹ نے قبول اسلام کیلئے عمر کی حد دس سال قرار دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے قبول اسلام کیلئے عمر کی حد دس سال قرار دیدی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی غیر مسلم کے اسلام قبول کرنے  کیلئے 10 سال کی عمر ہونا لازمی ہے۔ شہری گلزار مسیح کی 14 سالہ بیٹی کے قبول اسلام کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے حضرت علی علیہ السلام کی مثال دی۔ عدالت نے کہا کہ قبول اسلام  کے حوالے سے فرد کی عمر نہیں بلکہ بلوغت کو دیکھا جائے گا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام 10 سال کی عمر میں تبدیلی مذہب کی اجازت دیتا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے گلزار مسیح کی بیٹی چشمان کے قبول اسلام کو درست قرار دیا اور والدین کی جانب سے بچی کو ساتھ لیجانے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 955289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش