QR CodeQR Code

امریکا فرانس کشیدگی میں کمی

23 Sep 2021 08:58

خبر ایجنسی کے مطابق فون پر بات چیت کے بعد فرانس نے اگلے ہفتے اپنا سفیر واپس واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا اور فرانس کشیدگی کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فون پر بات چیت کے بعد فرانس نے اگلے ہفتے اپنا سفیر واپس واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں صدور بہتر مشاورت کا عمل شروع کرنے پر بھی رضامند ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے معاہدہ توڑ کر امریکا سے آب دوزیں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد فرانس نے ناراض ہو کر امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلوا لیے تھے۔


خبر کا کوڈ: 955290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955290/امریکا-فرانس-کشیدگی-میں-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org