0
Thursday 23 Sep 2021 09:40

لاہور، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گڑا گرفتار

لاہور، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گڑا گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گڑا کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت پولیس نے پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گڑا کو فراڈ اور دھوکا دہی کے دو مقدمات میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے شہری شیخ نصرت اور نورالزماں کی درخواستوں پر دو الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزم اسلم گڑا کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ ایس پی صدر آصف امین اعوان نے کہنا ہے کہ بدمعاشوں اور شہریوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ اسلم گڑا پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لاہور میں ایم پی کے امیدوار تھے۔
خبر کا کوڈ : 955292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش