0
Thursday 23 Sep 2021 09:55

امریکی عدالت نے نریندر مودی کو سمن جاری کر دیا

امریکی عدالت نے نریندر مودی کو سمن جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا اور ریاست نیویارک کی عدالت نے سکھوں کے قتل سے متعلق کیس میں انہیں سمن جاری کر دیا۔ نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جان کرونن نے نریندر مودی کو سمن جاری کیا۔ سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے 17 ستمبر 2021ء کو نیویارک کی عدالت میں کیس فائل کیا جس میں نریندر مودی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کو کیس کا انچارج جج نامزد کر دیا اور دونوں فریقین جج کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھوں کی تنظیم نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر احتجاج کی کال بھی دی ہے، جبکہ کشمیریوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نریندر مودی کے خطاب کے دوران احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ریاست نے پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں پر ریاستی طاقت کا بےجا استعمال کر کے پرتشدد کارروائیاں کیں جس سے لگ بھگ 600 کسان زندگی کی بازی ہار گئے۔
خبر کا کوڈ : 955295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش