0
Thursday 23 Sep 2021 10:55

سلامتی کونسل کا طالبان پر مشترکہ نمائندہ حکومت بنانے پر زور

سلامتی کونسل کا طالبان پر مشترکہ نمائندہ حکومت بنانے پر زور
اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے طالبان پر افغانستان میں مشترکہ اور سب کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے بعد سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتیریس نے صحافیوں کو بتایا کہ رکن ممالک پُرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، جہاں کسی مشکل کے بغیر اور بلاتفریق انسانی امداد کی ترسیل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رکن ممالک افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام چاہتے ہیں، ملاقات میں افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینے پر سب کا اتفاق ہوا ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک نے گزشتہ روز برطانیہ کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ملاقات کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 955307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش