0
Thursday 23 Sep 2021 10:57

لاہور، یوسف رضا گیلانی کی خواجہ معین الدین کوریجہ سے ملاقات

لاہور، یوسف رضا گیلانی کی خواجہ معین الدین کوریجہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سجادہ نشین دربار حضرت بابا فرید گنج شکرؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اتحادِ امت، مشائخ  کانفرنسز اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے ہمیشہ اتحادِ امت کا درس دیا ہے، اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے خواجہ معین الدین کی اتحاد امت کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوفیا نے ہمیشہ امن، بھائی چارے اور رواداری کا سبق پڑھایا ہے اور خواجہ معین الدین گوریجہ صوفیا کے تعلیمات کے امین ہیں۔

خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اتحادِ امت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے کارکنوں میں برداشت پیدا کرنا ہوگی، ایک دوسرے پر تنقید کریں لیکن اخلاقیات کے دائرہ میں رہ کر کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوفیا نے اپنے کردار سے برصغیر میں اسلام کی روشنی پھیلائی، جس کی آج اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر سابق مشیر وزیراعلی پنجاب خواجہ غلام محمد عاقل کوریجہ، خواجہ کلیم الدین کوریجہ، خواجہ علی معین کوریجہ، ایم پی اے مخدوم زادہ عثمان محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 955308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش