QR CodeQR Code

چودھری پرویزالہیٰ کا مفتی تقی عثمانی کو ٹیلی فون، عہدہ ملنے پر مبارکباد دی

23 Sep 2021 12:28

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کا انتخاب دینی مدارس کے بہتر مستقبل کی نوید ہے، ان کی صدارت میں وفاق المدارس کی خدمات میں مزید وسعت پیدا ہوگی، ان کا انتخاب وطن عزیز میں دینی تعلیم کے فروغ کا باعث بھی بنے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے مولانا مفتی محمد تقی عثمانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ان کے بلامقابلہ صدر وفاق المدارس العربیہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کا انتخاب دینی مدارس کے بہتر مستقبل کی نوید ہے، ان کی صدارت میں وفاق المدارس کی خدمات میں مزید وسعت پیدا ہوگی، ان کا انتخاب وطن عزیز میں دینی تعلیم کے فروغ کا باعث بھی بنے گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مدارس اور وفاق المدارس کیساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ مفتی تقی عثمانی کا انتخاب نئی نسل کے مدارس کی طرف رجوع میں اضافے کا ذریعہ ہوگا۔ اس موقع پر مولانا تقی عثمانی نے چودھری پرویزالٰہی اور ان کے خاندان کی دینی مدارس کیلئے خدمات اور علماء کرام سے محبت اور وابستگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران جیسے سرپرستوں سے ہی مدارس اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 955331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955331/چودھری-پرویزالہی-کا-مفتی-تقی-عثمانی-کو-ٹیلی-فون-عہدہ-ملنے-پر-مبارکباد-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org