QR CodeQR Code

کیچ، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث 3 افراد گرفتار

23 Sep 2021 17:09

مذکورہ تین افراد میں ایک کسٹم کا سپاہی بھی شامل ہے، جسے اسکے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث کسٹم سپاہی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق ضلعی انتظامیہ معمول کے گشت کے دوران ایک مقام سے گزری تو کسٹم کی وردی میں ملبوث تین افراد نے بیکری و دیگر سامان سے بھری ایک پک اپ وین کو روکا تھا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ افراد سے ان کی شناخت دریافت کی تو معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک محکمہ کسٹم کا سپاہی ہے، جو دو افراد کے ساتھ یونیفارم میں ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ وصولی میں ملوث تھا۔ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد سے 75 ہزار روپے، ایس ایم جی، پسٹل، کرولا گاڑی، ڈبل کیبن پک اپ اور دوربین وغیرہ قبضے میں لے لی گئی ہے۔ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 955377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955377/کیچ-ضلعی-انتظامیہ-کی-کارروائی-بھتہ-خوری-میں-ملوث-3-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org