0
Thursday 23 Sep 2021 18:59

بھارت میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

بھارت میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا بدھ کو ملک میں 71 لاکھ 38 ہزار 205 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 83 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار 49 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 31923 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 35 لاکھ 63 ہزار 421 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا 31990 مریضوں کی صحتیابی کے بعد کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 15 ہزار 711 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 349 سے بڑھ کر تین لاکھ 2 ہزار 338 ہوگئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مزید 282 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 446050 ہوگئی ہے۔ بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.77 فیصد، فعال کیسز کی شرح 0.90، جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 955380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش