0
Thursday 23 Sep 2021 18:59

بڑے عالمی فیصلوں میں بھارت کی حصہ داری کم ہوئی ہے، کانگریس

بڑے عالمی فیصلوں میں بھارت کی حصہ داری کم ہوئی ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کی ترجمان سپریہ شرینیت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو غیر ملکی دورے کی کامیابی کی مبارکباد دی ہے، لیکن یہ بھی کہا کہ وہ خارجہ پالیسی کو صرف فوٹو گرافی کے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی فیصلوں میں بھارت کی حصہ داری کم ہوئی ہے۔ کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعرات کو دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خارجہ پالیسی گلے لگانا نہیں ہوتا اور نہ فوٹو کھینچنے کا موقع ہوتا ہے اس میں ملک کے شہریوں کے مفادات کو اہمیت دی جانا ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول میں افغانستان، روس، امریکہ یا دیگر کسی بھی سطح پر جو بڑے فیصلے لئے جا رہے ہیں، ان میں ہمارے مفادات کی بات نہیں ہوتی اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بڑے عالمی فیصلوں میں بھارت کی حصہ داری کم ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی نے خارجہ پالیسی کو صرف ایک کیمرا اپرچیونٹی بنا کر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی بیرون ملک جاتے ہیں تو انہیں ملکی مفادات کو اہمیت دینی چاہیئے، ملک کے شہریوں کے مفادات کو اولین ترجیحی دینی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 955381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش