0
Thursday 23 Sep 2021 20:16

کوئٹہ، پی ایم سی کیخلاف طلباء تنظیموں کا احتجاج

کوئٹہ، پی ایم سی کیخلاف طلباء تنظیموں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور طلباء تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو ریڈ زون تک گئی اور شہید فیاض سنبل چوک پر احتجاج کا مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہر سال میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے طلباء کے حق پر ڈاکہ ڈال کر ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس سال بھی پی ایم سی آن لائن ٹیسٹ کے تحت طلباء کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور بے ضابطگیاں کی گئیں۔ انہوں نے پی ایم سی کے منعقد کردہ آن لائن ٹیسٹ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے 4 مطالبات پیش کئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ دوبارہ فزیکل ٹیسٹ منعقد کیا جائے۔ انٹری ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس کو 50 فیصد رکھا جائے۔ بلوچستان اور فاٹا کی مخصوص نشستیں، جو ختم کر دی گئی ہیں، انہیں دوبارہ بحال کیا جائے یا پھر اس کے متبادل میں بلوچستان کے کالجز میں ہماری سیٹوں کو ڈبل کیا جائے۔ کوئٹہ پولیس کے جن اہلکاروں نے طلباء کو زد و کوب کا نشانہ بنایا، انہیں معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ طلباء تنظیموں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم احتجاج کو مزید تقویت دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 955394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش