QR CodeQR Code

امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر کارروائی، پشاور سے ملزم گرفتار

23 Sep 2021 22:08

ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی شکایت پر ایف آئی اے نے امریکا میں بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کو ہراساں کرنےکا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی شکایت پر ایف آئی اے نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کارروائی کر کے امریکا میں بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کو ہراساں کرنےکا الزام ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتار کیا۔ متاثرہ بچی کے والدین نے ملزم کی جانب سے ہراساں کرنے اس حوالے سے امریکی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی، جس کی تحقیقات ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی اے کو یہ کیس بھیجا، جس نے ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اقبال جرم کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری کیا گیا کہ آیا ملزم کو ایف بی آئی کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 955405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955405/امریکی-خفیہ-ایجنسی-کی-شکایت-پر-کارروائی-پشاور-سے-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org