QR CodeQR Code

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، قاری عثمان

23 Sep 2021 22:19

ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب صرف عالم اسلام ہی کی عظیم مملکت نہیں بلکہ مشرق سے مغرب، شمال سے جنوب تک روئے زمین پر بسنے والے ہر مسلمان کا روحانی مرکز و محور بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔  جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین اور مملکت سعودی عربیہ سے نہ صرف والہانہ محبت رکھتا ہے بلکہ اسکی حفاظت اور تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا سعودی عرب صرف عالم اسلام ہی کی عظیم مملکت نہیں بلکہ مشرق سے مغرب، شمال سے جنوب تک روئے زمین پر بسنے والے ہر مسلمان کا روحانی مرکز و محور بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کلمہ گو مسلمان وہ چاہے دنیا کے کسی بر اعظم، کسی ملک، کسی خطے میں آباد ہے وہ سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے اور یہاں آنا اپنے لئے زندگی کے سب سے بڑی سعادت سمجھتا ہے، اس سرزمین مقدس سے والہانہ عقیدت و محبت اور الفت و چاہت رکھتا ہے، اس کی سالمیت و دفاع کے لئے فکرمند رہتا ہے، اس کے امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 955408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955408/پاکستان-سمیت-دنیا-بھر-کے-مسلمان-حرمین-شریفین-تحفظ-کیلئے-ہمہ-وقت-تیار-ہیں-قاری-عثمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org