0
Thursday 23 Sep 2021 22:52

لندن میں موجود نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگ گئی!

لندن میں موجود نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگ گئی!
اسلام ٹائمز۔ این سی او سی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو 22 ستمبر کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں موجود نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگ گئی۔ میاں نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق میاں نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی ہے۔ این سی او سی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی ہے تاہم دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے اعداد و شمار پر شکوک و شبہات پیدا ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 955416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش