QR CodeQR Code

پاکستان میڈیکل کمیشن طلباء کے ساتھ زیادتیاں بند کرے، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ

23 Sep 2021 23:28

اپنے بیان میں ایم ایس ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت دو لاکھ طلباء کا مستقبل داﺅ پر لگا ہوا ہے، ہمارے پروسی ممالک 18 لاکھ طلباء کا ٹیسٹ ایک ساتھ لے سکتے ہیں، تو پاکستان دو لاکھ طلباء کا ٹیسٹ ایک ساتھ کیوں نہیں لے سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن طلباء کے ساتھ زیادتیاں بند کرے، پی ایم سی جان بوجھ کر طلبا کو کم نمبر دے کر فیل کر رہی ہے، نصاب سے ہٹ کر امتحان میں سوالات پوچھے جاتے ہیں اور ٹیسٹ کاپی دکھانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا جاتا ہے کاپی نہیں دکھائی جاتی۔ اپنے مشترکہ بیان میں ایم ایس ایم کراچی کے صدر وسیم جوکھیو، جنرل سیکرٹری محبوب اشرف اور مرکزی نائب صدر حافظ عرفان یوسف نے کہا کہ آن لائن ٹیسٹ TEPS کمپنی کا سوفٹ ویئر خراب ہونے کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے، سوفٹ وئیر کمپنی کی مس مینجمنٹ کا خمیازہ طلباء کیوں بھگتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایس سی کے اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کو انٹری ٹیسٹ میں فیل کر دیا جاتا ہے، جو کہ طلباء کے ساتھ زیادتی ہے، پاکستان میڈیکل کمیشن کا ادارہ تعلیم کا نہیں پیسہ بٹورنے کا کرپٹ ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دو لاکھ طلباء کا مستقبل داﺅ پر لگا ہوا ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہمارے پروسی ممالک 18 لاکھ طلباء کا ٹیسٹ ایک ساتھ لے سکتے ہیں، تو پاکستان دو لاکھ طلباء کا ٹیسٹ ایک ساتھ کیوں نہیں لے سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن میں MDCAT کا ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 955420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955420/پاکستان-میڈیکل-کمیشن-طلباء-کے-ساتھ-زیادتیاں-بند-کرے-مصطفوی-اسٹوڈنٹس-موومنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org