0
Thursday 23 Sep 2021 23:35

بارش کے ایک جھونکے نے سندھ حکومت کی 13 سالہ کارکردگی کا پول کھول دیا، جلال محمود شاہ

بارش کے ایک جھونکے نے سندھ حکومت کی 13 سالہ کارکردگی کا پول کھول دیا، جلال محمود شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ و سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے ایک جھونکے نے سندھ حکومت کی مسلسل 13 سالہ کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، سندھ حکومت کی کرپشن بارش کے پانی میں تیرتی ہوئے نظر آ رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں جلال محمود شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن سے توجہ ہٹتی تو وہ سندھ کیلئے کچھ کرتی، سندھ حکومت کی ساری مشینری زمینوں پر قبضے اور سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ اور انہیں ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سے نمٹنے اور شہریوں کو سیوریج کی سہولتوں کی فراہمی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، مگر ایک بارش ان ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبہ کے عوام کو صاف پانی فراہم کر سکی اور نہ ہی بارش کے پانی کے نکاس کا کوئی سسٹم دے سکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 955422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش