0
Friday 24 Sep 2021 00:41

بھارتی وزیراعظم ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث نکلے

بھارتی وزیراعظم ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث نکلے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 3 ہزار کلوگرام ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث نکلے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی قریبی دوست کے زیر انتظام چلنے والی گجرات کی بندرگاہ مندرا پورٹ سے 3 ہزار کلوگرام کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس کی مالیت 3 بلین ڈالر ہے، ہیروئن افغانستان کے شہر قندھار سے اسمگلنگ کے بعد بھارتی پورٹ پر 2 کینٹرز میں چھپائی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم عدانی نریندر مودی کے دوست ہیں اور بھارت میں ایک چوتھائی کارگو کی سپلائی بھی ان کی زیر نگرانی ہوتی ہے اس کے علاوہ مہاراشٹرا، گوا، کیرالا، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور اوڈیشا کی پورٹ کا انتظام بھی گوتم عدانی سنبھالتے ہیں جب کہ جس پورٹ سے ہیروئن برآمد ہوئی اس میں نریندر مودی کے 25 فیصد شئیرز ہیں۔

بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے نریندر مودی پر ملک میں ہیروئن پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ملک کا مستقبل بیچ رہے ہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ حکومت کو اس بارے میں کچھ بھی معلوم نہ ہو جب کہ مخالف جماعت کانگریس نے سپریم کورٹ سے ہیروئن ملنے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ جس پر نریندر مودی کو جواب دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 955432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش