QR CodeQR Code

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت 50 افراد کیخلاف مقدمہ درج

24 Sep 2021 13:11

تھانہ آبپارہ میں انسپکٹر محمد ریاض کی رپورٹ پر لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت 50 افراد کیخلاف پولیس مزاحمت، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر اسلحہ تاننے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آبپارہ پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت 50 افراد کیخلاف پولیس مزاحمت، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر اسلحہ تاننے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ جامعہ حفصہ جی سیون تھری کے باہر تعینات 20 اہلکاروں کی کمانڈ پر مامور انسپکٹر محمد ریاض نے تھانہ آبپارہ میں رپورٹ درج کرائی کہ ایک گاڑی تعمیراتی سامان لے کر جامعہ حفضہ پہنچی، جسے وہاں مامور پولیس نے روک لیا، جس پر مولانا عبدالعزیز کی قیادت میں پچاس سے زائد مرد و خواتین طالب علم جن کے ہاتھوں میں اسلحہ اور ڈنڈے تھے، سامنے آگئے اور دھمکی دی کہ گاڑی کو اندر نہ جانے دیا گیا تو گولیوں سے چھلنی کر دیں گے، وہ گاڑی زبردستی جامعہ حفصہ کے اندر لے گئے۔


خبر کا کوڈ: 955479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955479/لال-مسجد-کے-سابق-خطیب-مولانا-عبدالعزیز-سمیت-50-افراد-کیخلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org