0
Friday 24 Sep 2021 18:17

 قرآن کی نہ ماننے والے چلتی پھرتی لاش ہیں، مولانا تطہیر حسین زیدی

 قرآن کی نہ ماننے والے چلتی پھرتی لاش ہیں، مولانا تطہیر حسین زیدی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بقیتہ اللہ کے پرنسپل مولانا تطہیر حسین زیدی نے جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم اپنے معمولات زندگی میں سے اللہ کو مائنس کریں گے تو خود بھی مائنس ہو جائیں گے، اگر ہم اللہ اور قرآن کی نہیں مانتے تو چلتی پھرتی لاشیں ہیں، جن کے ہاتھ تاش کے پتے تو اٹھاتے ہیں مگر تلاوت کیلئے قرآن نہیں اٹھاتے۔ پاوں سینما کی طرف تو جاتے ہیں مگر مسجد نہیں جاتے یہ چلتی پھرتی لاشیں ہیں۔ ہمارا عقیدہ، خوشی اور غم قرآن رسول اور معصومین کی تعلیمات کے تابع ہونی چاہیے۔ عزاداری کو اللہ اور اس کے رسول کے مطابق بنایا جائے، اپنے مزاج کے مطابق نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ انسان کی زندگی فطرت پر استوار ہے، جس میں خوشیاں ہیں اور غم بھی۔غم اور خوشی منانا بھی فطری تقاضا ہے، لیکن اگر یہ قرآن کی تابع نہیں تو وبال جان بن جائے گا۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ہماری خوشی میں خوش ہو جاو اور ہمارے غم میں غم مناو۔ جبکہ امام کے قول کے مطابق ہونے کا مطلب رسول خدا اور قرآن کی پیروی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عزاداری کو بھگاڑا جا رہا ہے، کچھ من گھڑت واقعات کو عزاداری کا حصہ بنا کر اس میں مزید اضافے کئے جا رہے ہیں، عزاداری کو عزاداری ہی رہنے دیں، اس میں ہم اپنی مرضی کی چیزیں شامل نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 955519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش