QR CodeQR Code

لاہور میں جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

24 Sep 2021 19:12

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ تبدیلی سرکار ناکام ہو چکی ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا، مہنگائی سے شہری خودکشی کر رہے ہیں جبکہ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں مگن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور میں وحدت روڈ پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ تبدیلی سرکار ناکام ہو چکی ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا، مہنگائی سے شہری خودکشی کر رہے ہیں جبکہ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں مگن ہے۔ ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ آٹا، گھی، چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جماعت اسلامی حکومت کی کارکردگی کو مسترد کرتی ہے، عمران خان کے پاس کوئی روڈ میپ اور نظریہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 955527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955527/لاہور-میں-جماعت-اسلامی-کا-مہنگائی-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org