0
Friday 24 Sep 2021 21:09

مودی حکومت کورونا سے تباہ حال خاندانوں کے حقوق کو چھین رہی ہے، کانگریس

مودی حکومت کورونا سے تباہ حال خاندانوں کے حقوق کو چھین رہی ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کورونا سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے جن کے خاندان اس وبائی امراض کی وجہ سے اکھڑ گئے ہیں، ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ لاکھوں خاندان کورونا کی وجہ سے برباد ہوچکے ہیں اور ان کی مدد کرنے کے بجائے حکومت ان کے واجب الادا پیسے کو بھی مار رہی ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے لئے ملک کا ہر فرد ایک خاندان کا رکن ہے، اس لئے خاندان کے افراد کے درد کو سمجھتے ہوئے پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ ان لوگوں کے خاندانوں کو انصاف فراہم کرے جنہوں نے کورونا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائیں۔

کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دے اور اموات کے اعداد کو چھپانے کی سازش بند کرے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی سیاسی خواہشات اور خود غرضی ملک کی عوام پر بھاری پڑ رہی ہے۔ مودی حکومت کو سیاسی مفاد سے ہٹ کر ملک کے عوام کے سوالات کے جوابات دینے ہوں گے اور کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو انصاف دینا ہوگا۔ کانگریس نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملک کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترجیح سے غائب ہیں اور ان کی ترجیحات ملک پر بھاری پڑرہی ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے لئے 20 ہزار کروڑ جبکہ وزیر اعظم اور وی وی آئی پیز کے لئے ہوائی جہاز خریدنے پر 8400 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جائیں، حکومت اس ملک میں مالی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کورونا سے موت کے بعد امداد میں کمی کر رہی ہے یہ انتہائی شرمناک صورتحال ہے۔
خبر کا کوڈ : 955528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش