0
Friday 24 Sep 2021 21:22

دہلی ہائی کورٹ میں نائب صدر ہاؤس میں واقع مسجد کے مستقبل پر 29 ستمبر کو سماعت

دہلی ہائی کورٹ میں نائب صدر ہاؤس میں واقع مسجد کے مستقبل پر 29 ستمبر کو سماعت
اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ علاقہ میں نائب صدر ہاؤس میں واقع مسجد سمیت 100 سے زائد پرانی عبادت گاہوں کے مستقبل کے بارے میں وضاحت کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں ایک عرضی پر سماعت 29 ستمبر کو کرے گا۔ جسٹس سنجیو سچدیو نے دہلی وقف بورڈ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر روک لگانے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے پہلے ہی پوزیشن واضح کردی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ سنٹرل وسٹا پراجیکٹ کو روکا نہیں جا سکتا اور اس منصوبے پر کام پورا کرنے کا وقت پہلے سے طے ہے۔

جسٹس سچدیو نے کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ عرضی میں جن مساجد اور مقبروں کے بارے میں پوزیشن واضح کرنے کی مانگ کی گئی ہے وہ بہت پرانی ہیں اور منصوبے میں یقینی طور پر اس کے بارے میں کچھ مناسب انتظامات کئے ہوں گے۔ دہلی وقف بورڈ نے اس مسجد کے علاوہ مسجد ضابطہ گنج، مسجد سنہری باغ، جامع مسجد کراس روڈ، مسجد کرشی بھون اور مزار سنہری باغ کے حوالے سے عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔ عرضی میں لوٹینز علاقہ کی ان مساجد اور مقبروں کے مستقبل کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ واضح کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے کہ اس سازش کے تحت مساجد اور مقبروں کے لئے کیا منصوبے ہے۔
خبر کا کوڈ : 955529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش