QR CodeQR Code

خاران، ایف سی بلوچستان کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

24 Sep 2021 21:36

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کمانڈرز میں گل میر اور کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خاران کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا ہے، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کمانڈرز میں گل میر اور کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 955542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955542/خاران-ایف-سی-بلوچستان-کی-کارروائی-6-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org