0
Friday 24 Sep 2021 22:44

پشاور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگائی و بے روزگاری کیخلاف احتجاج

پشاور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگائی و بے روزگاری کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر عتیق الرحمان اور دیگر نے کی۔ احتجاجی مظاہرے کا آغاز تاریخی مسجد مہابت خان سے ہوا اور چوک یادگار پر جلسے کی شکل اختیار کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ موجوہ حکومت تین سالوں میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکی۔ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پورا نظام مفلوج ہوچکا ہے۔ عدالتوں میں انصاف نہیں، معیشت تباہ حال اور تعلیم و صحت کا ستیاناس ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، سونامی سرکار آخر کار آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے غلام بن گئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اضافے سے حکومت نے عوام کو خود کشی پر مجبور کردیا ہے۔ عوام کو اپنی طاقت کو متحد کرنا ہوگا اور ظالمانہ فیصلوں کے خلاف بند باندھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 955559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش