QR CodeQR Code

کوہاٹ میں بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے اجلاس کا انعقاد

24 Sep 2021 22:59

ضیاء اللہ بنگش اور کوہاٹ کے وفد نے پیسکو چیف کو کوہاٹ میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال، ٹرانسفارمرز کی فراہمی اور واپڈا میں سٹاف کی کمی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش اور پیسکو چیف کی زیرصدارت کوہاٹ میں بجلی کی صورتحال، ٹرانسفارمرز کی فراہمی، گرڈ اسٹیشنز، لوڈشیڈنگ اور واپڈا کے دیگر مسائل پر جائزہ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ضیاء اللہ بنگش اور کوہاٹ کے وفد نے پیسکو چیف کو کوہاٹ میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال، ٹرانسفارمرز کی فراہمی اور واپڈا میں سٹاف کی کمی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ لوڈشیڈنگ میں مختلف فیڈرز پر کمی کا اعلان کردیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی اے و چئیرمین ڈیڈک کوہاٹ ضیاء اللہ خان بنگش نے کوہاٹ کی عوام کی جانب سے ہر ممکن مدد و تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پنڈی روڈ گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دے دی گئی۔ میاں گان کالونی اور سٹی فور کو علیحدہ کرنے کی بھی منظوری، او ٹی ایس روڈ پر 4 ٹیوب ویلوں کے لئے 24 گھنٹے بجلی فراہمی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ متحدہ علماء کونسل کی جانب سے حافظ شاہ نواز نے یقین دہانی کروائی کہ مساجد میں لوگوں کو بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے مکمل آگاہی مہم چلائے جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 955560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955560/کوہاٹ-میں-بجلی-کے-مسائل-حل-کرنے-کیلئے-اجلاس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org