QR CodeQR Code

ہم وسیم اختر کی طرح اختیارات کا رونا نہیں روتے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

24 Sep 2021 23:08

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال کے دور میں ٹیکس لگا ہوا تھا یا نہیں؟، وفاقی اداروں کو بھی قانون کے تحت ٹیکس ادا کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں کو بھی قانون کے تحت ٹیکس ادا کرنا چاہیئے، ہم وسیم اختر کی طرح اختیارات کا رونا نہیں روتے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ جہاں جہاں بارش ہوئی وہاں پر جمع ہونے والے پانی کو نکال دیا گیا ہے، ناگن چورنگی پر گرین لائن اسٹرکچر کی وجہ سے پانی رکا ہوا تھا، سخی حسن سے ناگن چورنگی پر 3 فٹ پانی جمع تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے اسٹرکچر کی وجہ سے پانی رکتا ہے، گرین لائن کی انتظامیہ کی غفلت سے ہی پانی جمع ہوتا ہے، ڈرین سسٹم ٹھیک کام کررہے تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ نے سڑکوں پر محنت کے ساتھ کام کیا، یوسف گوٹھ میں ترقیاتی کام کی وجہ سے پانی جمع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بارشوں میں انتظامیہ سڑکوں پر متحرک رہے گی، کچھ لوگوں کا کام صرف باتیں بنانا ہے، عدالتوں کو حکومتوں کا احترام کرنا چاہیئے، کے ایم سی کا کوئی اضافی ٹیکس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال کے دور میں ٹیکس لگا ہوا تھا یا نہیں؟، وفاقی اداروں کو بھی قانون کے تحت ٹیکس ادا کرنا چاہیئے، ہم وسیم اختر کی طرح اختیارات کا رونا نہیں روتے۔


خبر کا کوڈ: 955562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955562/ہم-وسیم-اختر-کی-طرح-اختیارات-کا-رونا-نہیں-روتے-ایڈمنسٹریٹر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org