QR CodeQR Code

کراچی والے اب پیپلز پارٹی کو ٹیکس نہیں دیں گے، وسیم اختر

24 Sep 2021 23:14

ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے پیسے کھا جاتے ہیں، کے ایم سی کے تمام ٹیکس پیپلز پارٹی والے وصول کرتے ہیں، کراچی کا ٹیکس کراچی پر ہی لگنا چاہیئے، لاڑکانہ، دادو، سانگھر، سیہون ٹیکس نہیں دیتا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا لوٹ مار کا پلان ہے، 13 سالوں سے کچرا کیوں نہیں اٹھایا جارہا، سیوریج کا نظام کیو ں آج تک ٹھیک نہیں ہورہا، موٹر ویز کا ٹیکس پیپلز پارٹی والے لیتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے پیسے کھا جاتے ہیں، کے ایم سی کے تمام ٹیکس پیپلز پارٹی والے وصول کرتے ہیں، کراچی والے اب پیپلز پارٹی کو ٹیکس نہیں دیں گے، کراچی کا ٹیکس کراچی پر ہی لگنا چاہیئے، لاڑکانہ، دادو، سانگھر، سیہون ٹیکس نہیں دیتا۔


خبر کا کوڈ: 955563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955563/کراچی-والے-اب-پیپلز-پارٹی-کو-ٹیکس-نہیں-دیں-گے-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org