0
Friday 24 Sep 2021 23:26

سلیکٹڈ وزیراعلیٰ جام کمال کو کوئی نہیں بچا پائے گا، مولانا عبدالواسع

سلیکٹڈ وزیراعلیٰ جام کمال کو کوئی نہیں بچا پائے گا، مولانا عبدالواسع
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعلیٰ اپنی حکومت بچانے اور پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے لئے اسلام آباد کے حکمرانوں کی یاترا کر رہے ہیں، مگر اب اسے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ جب اپنی ہی پارٹی کے اراکین کو پارٹی کے صدر پر اعتماد نہ ہو، تو ایسے میں اسے اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیئے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی صوبے کے معاملات پر خاموش نہیں رہیں گے اور نہ ہی سلیکٹڈ حکمرانوں کو موقع دیں گے کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار کو مزید جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر گورنر ہاؤس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات قانونی اور آئینی طور پر درست نہیں ہیں، کیونکہ کسی بھی قانونی معاملے پر اعتراض محکمہ قانون کا مینڈیٹ ہے۔

گورنر کو چاہیئے کہ وہ مرکز کے معاملات کو یہاں بہتر طریقے سے چلائیں۔ وہ صوبائی معاملات میں مداخلت کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور صوبے کو مزید بحرانوں کا شکار نہ بنائیں، ورنہ صورتحال مزید گھمبیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے اسلام آباد کے حکمرانوں کی یاترا کرنے سے بہتر ہے کہ وہ یہاں آکر اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں، کیونکہ اسلام آباد کے حکمران کبھی کسی کے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اب سلیکٹڈ وزیراعلیٰ جام کمال کو کوئی نہیں بچا پائے گا، نہ ہی کوئی بچانے آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 955567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش