0
Friday 24 Sep 2021 23:42

پاراچنار میں ساگو کلے اور شیر جان کلے کے قبائل کے مابین راضی نامہ

پاراچنار میں ساگو کلے اور شیر جان کلے کے قبائل کے مابین راضی نامہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ساگو کلے اور شیر جان کلے کے قبائل کے مابین راضی نامہ ہوگیا، فریقین نے باہمی رضامندی سے راضی نامہ پر دستخط جرگہ ممبران کی موجودگی میں کردیئے۔ چودہ رکنی جرگہ ممبران کی کوششوں سے متنازعہ شاملاتی ارضیات کا فیصلہ کرانے میں کامیابی ہوئی۔ جرگہ ممبران چہلم امام حسین علیہ السلام کے بعد ڈی سی اور پارلمینٹرنینز کے تعاون سے ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کرینگے۔ جس میں تمام قومی مشران کو مدعو کیا جائے گا۔ اسی جرگے میں راضی نامہ پڑھ کر سنایا جائے گا اور اسی پر عملی کارروائی بھی عمل میں لاکر متعلقہ شاملاتی رقبہ فریقین کے حوالے کرکے قبضہ بھی دیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 955568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش