QR CodeQR Code

سکردو میں اربعین تک غیر مقامی علماء اور تبلیغی جماعتوں کے داخلے پر پابندی

25 Sep 2021 09:25

28 ستمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ اربعین کے روز مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر پرائیویٹ لوگوں، کمپنیاں، ادارے یا ایجنسیوں کی جانب سے ویڈیو ریکارڈنگ پر بھی پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں غیر مقامی علماء اور تبلیغی جماعتوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ یہ پابندی اربعین تک جاری رہے گی۔ مقامی انتظامیہ نے 26 سے 29 اگست تک سکردو میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے غیر مقامی علما کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ ساتھ ہی اس دوران پتھروں کی بلاسٹنگ اور پلاسٹک میٹریل لے کر گھومنے پر بھی پابندی ہوگی۔ 28 ستمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ اربعین کے روز مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر پرائیویٹ لوگوں، کمپنیاں، ادارے یا ایجنسیوں کی جانب سے ویڈیو ریکارڈنگ پر بھی پابندی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 955607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955607/سکردو-میں-اربعین-تک-غیر-مقامی-علماء-اور-تبلیغی-جماعتوں-کے-داخلے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org