0
Saturday 25 Sep 2021 11:21

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 19 لاکھ 1 ہزار 442 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو چکی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 85 لاکھ 2 ہزار 479 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 5 ہزار 293 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ 69 ہزار 696 ہو چکی ہے۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار 690 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 36 لاکھ 23 ہزار 72 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 93 ہزار 698 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 27 ہزار 616 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 983 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 76 لاکھ 1 ہزار 487 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 2 ہزار 273 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 76 ہزار 374 ہو چکی ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 62 ہزار 745 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 69 لاکھ 87 ہزار 494 ہو چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 420 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 69 لاکھ 83 ہزار 601 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 792 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 55 لاکھ 8 ہزار 885 ہو گئے۔ ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 828 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 48 ہزار 847 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 26 ہزار 68 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 48 ہزار 513 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 688 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 843 تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ : 955616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش