QR CodeQR Code

بھارتی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

25 Sep 2021 11:38

سکھ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے خالصتان کا پرچم بھی لہرا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب کو آزادی دینے کا مطالبہ کیا اور نعرے بھی لگائے۔ سکھ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے خالصتان کا پرچم بھی لہرا دیا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے والوں نے "مودی بھارتی دہشتگردی کا اصل چہرہ ہے" کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پرسکھ کمیونٹی نے ان کے ہوٹل کے باہر بھی احتجاج مظاہرہ کیا تھا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن میں نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں کو کچلنے پر بھارتی وزیراعظم کو عمدہ انداز سے طنز کا نشانہ بنایا اور گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کا پیغام عدم تشدد ، احترام اور برداشت کا پیغام تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 955620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955620/بھارتی-وزیراعظم-کی-امریکی-صدر-سے-ملاقات-کے-موقع-پر-وائٹ-ہاؤس-باہر-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org