QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 روز میں 8 دہشتگردوں کی گرفتاری

25 Sep 2021 12:31

لاہور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جو کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر بڑے دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران 40 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے ہفتہ بھر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں سی ٹی ڈی نے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے لاہور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، جو کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر بڑے دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران 40 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار کئے جانیوالے دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور دیگر مواد بھاری مقدار میں برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان کے اعترافات کی روشنی میں مزید کارروائیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق صوبے سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل صفایا ترجیح ہے۔


خبر کا کوڈ: 955631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955631/سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائیاں-8-روز-میں-دہشتگردوں-گرفتاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org