QR CodeQR Code

بدفعلی کیس، مفتی عزیزالرحمان نے سیشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی

25 Sep 2021 15:57

ملزم مفتی عزیزالرحمان نے اپنے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کی وساطت سے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔ ملزم کا موقف ہے کہ وہ بے گناہ ہے اور اسے جان بوجھ کر کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ ملزم نے مزید موقف اختیار کیا کہ پولیس تفتیش مکمل کر چکی ہے۔ درخواست میں کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ کے طالبعلم صابر شاہ سے بدفعلی کے کیس میں گرفتار ملزم مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت۔ پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔ ملزم مفتی عزیزالرحمان نے اپنے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کی وساطت سے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

ملزم کا موقف ہے کہ وہ بے گناہ ہے اور اسے جان بوجھ کر کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ ملزم نے مزید موقف اختیار کیا کہ پولیس تفتیش مکمل کر چکی ہے۔ درخواست میں کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت میں کیس کا ریکارڈ جمع کروایا۔ عدالت نے مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 955687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955687/بدفعلی-کیس-مفتی-عزیزالرحمان-نے-سیشن-عدالت-میں-درخواست-ضمانت-دائر-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org