QR CodeQR Code

کوئٹہ، عدالت کیجانب سے گرفتار طلباء کی ضمانت منظور

25 Sep 2021 16:30

طلباء کی گرفتاری کے بعد طلباء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار طلباء کی رہائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 75 گرفتار طلباء کی بیل ایپلیکشن پر کارروائی کے دوران عدالت نے طلباء کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ طلباء پر پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے، ریڈ زون میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور گورنر ہاؤس کے حدود میں داخل ہونے سمیت دیگر الزامات تھے۔ ان کی گرفتاری کے بعد بعض طلباء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا اور اپوزیشن کے بعض رہنماؤں نے ان کی حمایت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 955688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955688/کوئٹہ-عدالت-کیجانب-سے-گرفتار-طلباء-کی-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org