0
Saturday 25 Sep 2021 20:07

بھارت میں کورونا وائرس کے 301442 فعال کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کے 301442 فعال کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں اس وقت کورونا کے 301442 فعال معاملے ہیں اور بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29616 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق اس وقت کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی شرح 97.78 فیصد ہے جو کہ مارچ 2020ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28046 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک پورے بھارت میں مجموعی طور پر 32876319 مریض اس وباء سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ہفتہ وار مثبت شرح فی الحال 1.99 فیصد ہے جو کہ پچھلے 92 دنوں میں تین فیصد سے بھی کم ہے۔ اس کے علاوہ یومیہ مثبت شرح 1.86 فیصد ہے، جو گزشتہ 26 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے اور اب تک مجموعی طور پر 56.16 کروڑ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 955712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش