QR CodeQR Code

جمہوریت پر کملا ہیرس کے باتیں سمجھنا ضروری ہیں، راہل گاندھی

25 Sep 2021 21:07

بھارتی وزیراعظم کیساتھ جمعہ کی رات کی بات چیت کے دوران کملا ہیرس نے کہا کہ پوری دنیا میں جمہوریت خطرے میں ہے اور اگر حالات کو بہتر بنانا ہے تو بھارت کو ساتھ آنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے بیان پر کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں جب وہ ہمیں جمہوریت کا سبق سکھانے کی بات کرتی ہیں تو ہمیں ان کے بیان کے مطلب کو باریکی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی کے ساتھ جمعہ کی رات کی بات چیت کے دوران کملا ہیرس نے کہا کہ پوری دنیا میں جمہوریت خطرے میں ہے اور اگر حالات کو بہتر بنانا ہے تو بھارت کو ساتھ آنا ہوگا۔ امریکی نائب صدر کے اس بیان پر راہل گاندھی نے انسٹاگرام پر بات چیت کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو ان کی بات کچھ سمجھ میں آئی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر کملا ہیرس کے باتیں باریک بینی سے سمجھنا ضروری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 955713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955713/جمہوریت-پر-کملا-ہیرس-کے-باتیں-سمجھنا-ضروری-ہیں-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org