QR CodeQR Code

موجودہ دور میں امت مسلمہ کی ذمہ داریاں دوہری ہیں، انجینئر سلیم

25 Sep 2021 21:08

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری قدروں کی پامالی، کمزوروں پر ظلم وستم، بے تحاشہ مہنگائی کے ان چیلنجنگ حالات میں امت مسلمہ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم نے اترپردیش میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری قدروں کی پامالی، کمزوروں پر ظلم وستم، بے تحاشہ مہنگائی کے ان چیلنجنگ حالات میں امت مسلمہ کی ذمہ داریاں دوہری ہوجاتی ہیں۔ انجینئر محمد سلیم آج مولوی گنج واقع دفتر حلقہ جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق میں ارکانِ جماعت کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 138 کروڑ آبادی والے اس ملک میں جس میں تقریباً 25 کروڑ کی آبادی امت مسلمہ کی ہے، اس کے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں جن کا صرف ایک ہی حل ہے کہ امت کا ہر فرد اپنی حیثیت اور مقام کو پہچانے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ہی کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 955714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955714/موجودہ-دور-میں-امت-مسلمہ-کی-ذمہ-داریاں-دوہری-ہیں-انجینئر-سلیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org