QR CodeQR Code

طلباء کیخلاف ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے، جام کمال

25 Sep 2021 22:05

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ کچھ وجوہات کی بناء پر معاملے کو درست انداز میں نہیں نمٹایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں طلباء سے متعلق کہا ہے کہ طلباء کے خلاف ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے۔ کچھ وجوہات کی بناء پر معاملے کو درست انداز میں نہیں نمٹایا گیا۔ انہون نے کہا کہ میری طلباء سے گزارش ہے کہ وہ بھی کمشنر آفس کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے کام میں معیار کو برقرار رکھیں۔ اس سلسلے میں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں میں معیار کی باقاعدہ طور پر نگرانی کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 955750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955750/طلباء-کیخلاف-ایف-آئی-آر-واپس-لے-لی-گئی-ہے-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org