QR CodeQR Code

حکومت زیر تعمیر کینسر ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کرے، نصراللہ زیرے

25 Sep 2021 23:23

بی ایم سی ہسپتال کے دورے کے دوران نصراللہ زیرے نے کینسر وارڈ میں صفائی اور مریضوں کے بہتر علاج کی تعریف کی۔


اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا میپ کے پارلیمانی لیڈر نصراللہ زیرے نے آج بی ایم سی ہسپتال کا دورہ کیا۔ ایم ایس بولان میڈیکل ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر نصراللہ زیرے نے بی ایم سی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ کینسر وارڈ پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود نے انہیں کینسر وارڈ کا دورہ کروایا۔ جس پر انہوں نے کینسر وارڈ میں صفائی اور مریضوں کے بہتر علاج کی تعریف کی اور مطالبہ کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود کو ان کے صوبے کیلئے خدمات پر صدراتی ایوارڈ دیا جائے۔ اس کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان شیخ زید ہسپتال میں زیر تعمیر کینسر ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کرے، تاکہ بلوچستان کینسر کے مریضوں کو کراچی اور اسلام آباد جانا نہ پڑے۔ انہیں اپنے صوبے میں جدید سہولتوں سے مزئین کینسر ہسپتال مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 955757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955757/حکومت-زیر-تعمیر-کینسر-ہسپتال-کی-جلد-مکمل-کرے-نصراللہ-زیرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org