0
Saturday 25 Sep 2021 23:39

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں لگنے والی ہیں، وزیر داخلہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں لگنے والی ہیں، وزیر داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے لیے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کے خلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔ شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، اپنے اور اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں، 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔
خبر کا کوڈ : 955760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش