QR CodeQR Code

بوہرا کمیونٹی کے سربراہ مفضل سیف الدین کی کراچی آمد

25 Sep 2021 23:59

بوہرا کمیونٹی کے سربراہ کی کراچی آمد کے موقع پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر پولیس حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق مفضل سیف الدین ریاست کے خاص مہمان کے طور پر کراچی میں قیام کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ بوہرا کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین 7 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ائیرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر شخصیات نے سرکاری مہمان سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔ بوہرا کمیونٹی کے روحانی پیشوا قومی ائیرلائن پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ہفتے کی رات 10 بجے کے قریب نیروبی سے کراچی پہنچے۔

بوہرا کمیونٹی کے سربراہ کی کراچی آمد کے موقع پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر پولیس حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق سیدنا مفضل سیف الدین ریاست کے خاص مہمان کے طور پر کراچی میں قیام کریں گے، انہیں وی وی آئی پی شخصیت کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سیدنا مفضل سیف الدین کے لئے صدر مملکت اور وزیراعظم کی سکیورٹی کے مساوی حفاطتی انتظامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 955762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955762/بوہرا-کمیونٹی-کے-سربراہ-مفضل-سیف-الدین-کی-کراچی-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org