QR CodeQR Code

پاکستان حسینیوں کی دھرتی، یہاں یزید کے طرف داروں کیلئے کوئی جگہ نہیں، علامہ مقصود ڈومکی

26 Sep 2021 00:25

پیدل مشی سفر عشق بمناسبت چہلم شہدائے کربلا کے دوران ایم ڈبلیو ای پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ عشق اہل بیت علیہم السلام میں پیدل چلنے والے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہے لہذا ان کے خلاف مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اربعین شہدائے کربلا کے مشن اور مقصد سے تجدید عہد کا دن ہے، پاکستان حسینیوں کی دھرتی ہے، یہاں یزید کے طرف داروں کے لئے کوئی جگہ نہیں، سندھ دھرتی میں بسنے والے شیعہ سنی مسلمان بلکہ تمام مکاتب فکر کے لوگ امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا سے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ پیدل مشی سفر عشق بمناسبت چہلم شہدائے کربلا کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اربعین کے موقع پر ملک بھر میں نکلنے والے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی دی جائے اور حکومت عزاداروں سے مکمل تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ عشق اہل بیت علیہم السلام میں پیدل چلنے والے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہے لہذا ان کے خلاف مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے۔ جس طرح پاکستان میں ہر سیاسی مذہبی جماعت کو اجتماعات کرنے اور ریلیاں نکالنے کی مکمل آزادی ہے اسی طرح ملت جعفریہ کا بھی یہ آئینی حق ہے۔


خبر کا کوڈ: 955768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955768/پاکستان-حسینیوں-کی-دھرتی-یہاں-یزید-کے-طرف-داروں-کیلئے-کوئی-جگہ-نہیں-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org