QR CodeQR Code

نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنیوالے ملزمان گرفتار

26 Sep 2021 01:14

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیسے لیکر ویکسین کے جعلی اندراج کا سلسلہ جاری ہے، جعلی اندراج کرنے والے 2 افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایا جاچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کی انٹری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں نامزد ملزمان کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ملازم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کے اندارج کے معاملے پر 2 ملزمان عادل اور ابو الحسن کو گرفتار کرلیا، دونوں نامزد ملزمان کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ملازم ہیں۔ گجرپورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی مقدمہ درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان نے نواز شریف کی کورونا ویکسین ڈیٹا کی جعلی انٹری کی۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نے غلطی کااعتراف کیا تھا، جس پر محکمہ صحت پنجاب نے دونوں کو معطل کردیا تھا۔ ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیسے لیکر ویکسین کے جعلی اندراج کا سلسلہ جاری ہے، جعلی اندراج کرنے والے 2 افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایا جاچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 955772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955772/نواز-شریف-کی-کورونا-ویکسین-جعلی-انٹری-کرنیوالے-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org