0
Sunday 26 Sep 2021 01:27

2 ماہ میں پونے 4 سو ارب روپے کا قرض حاصل کیا گیا

2 ماہ میں پونے 4 سو ارب روپے کا قرض حاصل کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے اگست تک پاکستان نے مختلف منصوبوں اور معاہدوں کے تحت 382 ارب سے زائد کا بیرونی قرض لیا۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی سے اگست تک پاکستان نے 382 ارب سے زائد کا بیرونی قرض لیا، 2 ماہ میں حکومتی غیر ملکی قرض 2.37 ارب ڈالر سے زائد رہا۔ اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں بجٹ سپورٹ کی مد میں 58 ارب 76 کروڑ کا بیرونی قرض لیا گیا، 2 ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا سے 165 ارب 92 کروڑ روپے موصول ہوئے۔ اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق مختصر مدت کے لیے رواں جولائی سے اگست 67 ارب کا بیرونی قرض لیا گیا، جولائی سے اگست کے دوران مختلف منصوبوں کے لیے 87 ارب 68 کروڑ سے زائد بیرونی قرض لیا گیا۔ دستاویز میں کہا گیا کہ جولائی سے اگست کے دوران کثیر جہتی معاہدوں کے تحت 87 کروڑ 94 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، رواں مالی سال ابھی تک اے ڈی بی سے 28 کروڑ ڈالر قرض جاری کیا گیا، دو طرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ پاکستان نے بینکوں سے بھی 36 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا قرض لیا۔
خبر کا کوڈ : 955773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش